21 جولائی 2013 - 19:30
الیکشن کمیشن کا ۶ اگست کو صدارتی انتخابات کروانے کا اٹل فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات 6 اگست کو ہی ہونگے۔

ابنا: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات 6 اگست کو ہی ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے کی در خواست میں اختیار کئے جانے والے جواز کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے صدارتی انتخاب6اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اصولی فیصلے سے حکومت کو جلد خط تحریری طور پر آگاہ کیا جا ئے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ 6 اگست کو اراکین پارلیمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر ہوں گے لہذا انتخاب کی تاریخ تبدیل کی جائے لیکن الیکشن کمیشن نے حکومتی درخواست قبول نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲